پاک ایران بحری فوج کے سربراہوں کی ملاقات/ سمندری تعاون بڑھانے پراتفاق


پاک ایران بحری فوج کے سربراہوں کی ملاقات/ سمندری تعاون بڑھانے پراتفاق

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے نیول سربراہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ خاص کرسمندری سلامتی سے متعلق مشترکہ اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی فدوی نے پاکستانی ایڈمیرل ظفر محمود عباسی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فریقین نے پاک ایران نیول فورسز کے درمیان تعاون کی توسیع اورعلاقائی پانیوں کی سلامتی کو محفوظ بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا.

ایرانی کمانڈر نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک ہی خطے میں واقع ہیں لہذا یہاں کسی بھی قسم کی ناخشگوار صورتحال کا اثر دونوں ممالک پر پڑے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں حالات بہت نازک ہیں، ان تمام بدامنیوں کی اصل وجہ امریکہ ہے،علاقائی ممالک بالخصوص ایران اور پاکستان کو امریکہ کی سربراہی میں ہونے والی دہشتگردی سے زیادہ نقصانات اٹھانا پڑا ہے.

اس موقع پر پاکستانی نیول چیف نے علاقائی پانیوں کی سلامتی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستانی عوام کے درمیان اسلام اور فارسی زبان جیسے مشترکات قائم ہیں جن سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں.

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے. پاکستان ایرانی قوم اور ملک کا بہت احترام کرتا ہے جبکہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی تھی.

ایڈمیرل ظفر محمود عباسی نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران عسکری روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری