وزیراعظم کا سی فورممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید


وزیراعظم کا سی فورممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار اور تیار مصنوعات کے شعبے میں سی فور ممالک اور پاکستان کے درمیان تعاون تمام فریقوں کے باہمی مفاد میں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار اور تیار مصنوعات کے شعبے میں سی فور ممالک اور پاکستان کے درمیان تعاون تمام فریقوں کے باہمی مفاد میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں سی فورممالک بینن ،برکینا فاسو، چاڈ اور مالی کے سفیروں پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار ،فصلوں کی بیماریوں پرقابوپانے، تیارمصنوعات ،اس شعبے میں مہارت اور تجربات کے تبادلے کیلئے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 سی فورممالک کپاس کی عالمی پیداوار کا تین فیصداوربرآمد کاآٹھ فیصد فراہم کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری