پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ مزید دو پاکستانی شہری شہید2 زخمی


پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ مزید دو پاکستانی شہری شہید2 زخمی

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا۔

تسنیم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے براملہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے مارٹرز اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا استعمال بھی کیا۔

 پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری