بشارالاسد کی روسی صدر ولادیمیرپیوتن سے ملاقات/ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


بشارالاسد کی روسی صدر ولادیمیرپیوتن سے ملاقات/ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شام کے صدر بشار الاسد غیر علانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،روسی کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد غیرعلانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شامی صدر کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خاتمے میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے “سیاسی عمل کے راستے ہموار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر اسد کی روسی صدر سے ملاقات بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ولادیمیر پیوتن کی سرمائی رہائش گاہ پر ہوئی۔

صدر پیوتن کے ترجمان دمتری پسکوف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شامی صدر نے روسی رہنما کو اقوام متحدہ اپنا وفد بھیجنے سے متعلق فیصلے سےآگاہ کیا جہاں وہ شامی دستور میں اصلاحات سے متعلق مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

خیال رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس شام کا ایک اہم اتحادی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری