پاکستان اور ماہ رمضان؛ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان


پاکستان اور ماہ رمضان؛ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

پاکستان میں ماہ رمضان کے آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جس کے باعث عوام میں سخت پریشانی پائی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ماہِ رمضان کا مبارک مہینہ آتے ہی ملک بھر میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، بازاروں میں خریداری کے لیے آئے شہری پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینہ رمضان کے آتے ہی ہونا تو یوں چاہیے تھا کہ اس کے تقدس میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کی جائیں لیکن معاملہ الٹ ہے، ملک بھر میں جہاں دیگر اشیاء کی قیمیوں میں ہوشربا اضافہ ہے وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

ملک بھر میں کیلے کی فی درجن قیمت 80 روپے سے 150روپے ہوگئی، تربوز کی فی کلو قیمت 20 روپے سے 40 روپے پر پہنچ گئی جبکہ منڈی میں آم 150 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں گرمے کی قیمت بھی 80 روپے سے 120روپے فی کلو ہوگئی، سیب کی فی کلو قیمت 80 سے بڑھ کر150 روپے ہوگئی اور چیکو کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 120روپے ہوگئی ہے جبکہ آڑو کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ اب ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کو براہ راست نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوام ڈالتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری