جنوبی غزہ پر اسرائیلی گولہ باری/ رام اللہ میں صہیونی بکتربند گاڑی پر فائرنگ

جنوبی غزہ پر اسرائیلی گولہ باری/ رام اللہ میں صہیونی بکتربند گاڑی پر فائرنگ

صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ پر شدید گولہ باری کی ہے جبکہ دوسری جانب رام اللہ میں صہیونی فوج کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں حماس کے ایک مرکز پر شدید گولہ باری کی ہے۔

غاصب صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ یہ گولہ باری اسرائیلی فوجی کیمپ پر فلسطنی جہادیوں کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی جوانوں نے صہیونی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق رام اللہ میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے بارے میں تحقیقات کی جاری ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری