سعودی بندرگاہ پر یمنی بیلیسٹک میزائل حملہ/ یمنی مستعفی حکومت کے وزیرخارجہ برطرف

سعودی بندرگاہ پر یمنی بیلیسٹک میزائل حملہ/ یمنی مستعفی حکومت کے وزیرخارجہ برطرف

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان میں سعودی عرب کی اہم بندرگاہ پر "بدر-1" نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان کی اہم بندرگاہ کو بدر1 نامی بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے مارچ کے مہینے سے اب تک سعودی عرب کے اہم شہروں خاص کر نجران اور اسیر پر 40 سے زائد بیلیسٹک میزائل داغے ہیں۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی اتحادی افواج فضائی حملے بند نہیں کریں گے تب تک جوابی کارروائی بھی جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق یمنی میزائل اور آرٹلری یونٹ نے سعودی مسلح افواج کے ایک اجتماعی مرکز پر بھی شدید گولہ باری کی ہے تاہم کسی جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے کرایے کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بم گرائے ہیں اور کافی مالی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

ادھرمفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی نے اپنے نام نہاد وزیرخارجہ عبدالملک المخلافی کو بطرف کرکے خالد حسین محمد الیمانی کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری