اقوام متحدہ کی امریکہ اور شمالی کوریا پر مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید


اقوام متحدہ کی امریکہ اور شمالی کوریا پر مذاکرات جاری رکھنے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے امریکہ اور شمالی کوریا پراپنے مذاکرات جاری رکھنے پرزوردیاہے تاکہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے پرامن اورقابل عمل طریقہ تلاش کیاجاسکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنیوا میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنمائوں کے درمیان مجوزہ سربراہ ملاقات کی منسوخی پرگہری تشویش ظاہر کی۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں کہاکہ سیکرٹی جنرل مذاکراتی عمل میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر تمام فریقوں کیلئے دستیاب ہیں۔

اُدھرشمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ Kim Kye Gwan نے کہاہے کہ ُان کاملک امریکہ کے ساتھ کہیں بھی اور کبھی بھی مسائل کے حل کیلئے تیارہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سربراہ ملاقات کے حوالے سے صدرٹرمپ کی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی کسی دوسرے صدر کی طرف سے کوئی مثال نہیں ملتی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری