وزیر اعظم پاکستان کا آرڈر 2018 کیخلاف احتجاجات کے دوران گلگت دورہ


وزیر اعظم پاکستان کا آرڈر 2018 کیخلاف احتجاجات کے دوران گلگت دورہ

وزیر اعظم پاکستان ایسے موقع پر گلگت کے دورے پر جارہے ہیں کہ اس علاقے میں آرڈر 2018 کیخلاف متحدہ اپوزیشن، عوامی ایکشن کمیٹی، وکلاء تنظیموں، انجمن تاجران و دیگر سراپا احتجاج ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کل اتوار کے روز دن 11 بجے گلگت پہنچیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت ائیر پورٹ سے چنار باغ جائیں گے جہاں پر وہ یادگار شہداء پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جس کے بعد تین منصوبوں سول سیکریٹریٹ ‘ اسمبلی کی نئی عمارت اور نلتر ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد دوپہر ایک بجے واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پورے گلگت بلتستان میں آرڈر 2018کے خلاف متحدہ اپوزیشن، عوامی ایکشن کمیٹی، وکلاء تنظیموں، انجمن تاجران و دیگر کا احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر)محمد شفیع کا کہنا ہےکہ اسمبلی کو مینڈیٹ چرا کر آنے والوں نے یرغمال بنا کررکھا ہے گلگت بلتستان آرڈر2018میں ایک نکتہ بھی گلگت بلتستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری