یمن اور اومان میں سائیکلون طوفان ک یتباہ کاریاں، 13 ہلاک، ہزاروں بے گھر


یمن اور اومان میں سائیکلون طوفان ک یتباہ کاریاں، 13 ہلاک، ہزاروں بے گھر

اومان اور یمن کے ساحلی علاقوں سے سائیکلون میکونو نامی طوفان ٹکرانے سے دونوں ممالک کے بعض شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں تاحال 13 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میکونو نے سب سے زیادہ نقصان اومان کے تیسرے بڑے شہر سلالاح کو پہنچایا ہے جہاں 11 انچ برسات نوٹ کی گئی ہے۔ سلالاح میں دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں جہاں اس طوفانی بارش سے خشک آب گاہیں لبالب بھرگئیں اور ان کا پانی شہروں اور سڑکوں میں داخل ہوگیا۔

دوسری جانب 105 میل فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے عمارتوں، اسٹریٹ لائٹس اور کمزور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سلالاح کا بین الاقوامی ایئرپورٹ کھول دیا گیا ہے لیکن اب بھی شہر میں ہزاروں افراد دربدر ہیں اور انڈر پاس پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے شہر سوکوترا میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لاپتہ ہیں، ساتھ ہی شدید مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن میں عالمی سطح کے اہم آثار قدیمہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری