جنرل سلامی: اسرائیل کی نابودی کیلئے مزاحمتی تحریکوں کے 1 لاکھ میزائل ھمہ وقت تیار


جنرل سلامی: اسرائیل کی نابودی کیلئے مزاحمتی تحریکوں کے 1 لاکھ میزائل ھمہ وقت تیار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے یوم القدس کے موقع پر اسرائیل کیلئے پیغام دیا ہے کہ ناجائز ریاست کی نابودی کیلئے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے کم سے کم ایک لاکھ میزائل ھمہ وقت تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے، اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران  انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین  سلامی نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر خو ف ہراس طاری ہوگیا ہے اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کا اصلی سبب اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ اور مجرمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ فلسطینی بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت صرف فلسطینیوں کے لئے خطرہ نہیں بلکہ وہ پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کی جغرافیائی پوزیشن کو توسیع دینا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور بعض یورپی ممالک اسرائیل کی حمایت جاری ر کھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور بعض عرب ممالک کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ خیانت کار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری