ایک نظر ڈیرہ اسماعیل خان پر؛ کس حلقے سے کونسا امیدوار میدان میں اترا ہے ؟


ایک نظر ڈیرہ اسماعیل خان پر؛ کس حلقے سے کونسا امیدوار میدان میں اترا ہے ؟

ڈیرہ اسماعیل خان کی 2 قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 120 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کا م مکمل کرلیاگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظور ہونے کے خلا ف اپیلیں بائیس جون تک دائر کرائی جاسکتی ہیں۔ 27 جون تک اپلیٹ ٹریبونلز تمام اعتراضات پر فیصلہ دیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

29 جون کو کاغذات نامزدگی وآپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔آئند ہ عام انتخابات کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کی 2 قومی اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر 120 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

قومی اسمبلی کی 2 نشستوں این اے 38 اور این اے 39 پر کل 43 امیداروں  جبکہ صوبائی اسمبلی کی 5نشستوں کیلئے کل 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ جن میں ایک امیدوار اکرم راستی کے علاوہ تمام امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ 

قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 ڈیرہ 1 سے  17 اُمیدوارں محمد نعیم خان، سید حسین محی الدین، حمید اللہ، سینٹروقاراحمد خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی،ا حمد کنڈی، اختر سعید ایڈووکیٹ، مخدوم زادہ محمد علی رضا شاہ، داور خان کنڈی، حفیظ اللہ، ایزد نواز، سید اسدعلی زیدی، محمد زبیر، سراج الدین، سابق صوبائی وزیر مال سردارعلی امین گنڈہ پور،فضل الرحمن اور محمد اکرم نے ریٹرنگ آفیسر سید عارف شاہ کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 39 ڈیرہ کے  15 امیدواروں شیخ محمد یعقوب، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، سردار نورنگ خان گنڈہ پور، سابق سینٹروقاراحمدخان، محمد عامر،ا یم افتاب عنایت، عبید الرحمن، محمد مقبول، عرفان اللہ خان، سردارعمرفاروق میانخیل، سردار قیضار میانخیل، عصمت اللہ، اکبرخان گنڈہ پور، مولانا فضل الرحمن اور احتشام ا للہ نے ریٹرنگ آفیسر شاکر اللہ خا ن کے پاس کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 95 پہاڑ پور پر ریٹرنگ آفیسر سید عباس بخاری کو نعیم منصوری، مخدوم مجتبی الحسن شاہ، مخدوم مرید کاظم شاہ، احتشام جاوید اکبر، نعمان اکبر، سلیمان اکبر اور مخدوم آفتاب شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 96 ڈیرہ سٹی 2 ریٹرنگ آفیسر خرم شہزاد نے حلیم قصوریہ، طاہر وسیم، شیر اللہ، احمد کنڈی، فیصل کنڈی، ارشد اللہ، سمیع اللہ، گل ملوک، گل دین، ریحان ملک، شاجہان، محمد وسیم ، حفیظ اللہ ، نورساتھ خان، نجیب اللہ خان اورمحمد شفیق الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 97 ڈیرہ سٹی 1 کے ریٹرنگ آفیسر اسرار شاہ کے پاس ملک قیوم نواز حسام، تیمور علی ایڈوکیٹ، نوابزادہ ایزد نواز، مشتاق احمد، ریحان ملک، محمد خان، جاوید عمران، خرم شہزاد، سراج الدین، محمد رمضان، عبد الرحمن، اسلام الدین، قیضار میانخیل، سردارعلی امین گنڈہ پور، ارشد نواز، عبد الطیف، مولانا اظہر ندیم، ہارون احمد، نثار خان اور عاطف خان نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا ئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 98 پروآ میں ریٹرنگ آفیسر محمد طیب جان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں خالد سلیم خا ن استرانہ، اللہ داد خان استرانہ، نظام الدین، فخراللہ خان میانخیل، امیر احمد، مفتی فضل الرحمن، محمد امیر، ملک رضا، سلطان محمد دین، مولانا لطف الرحمان، عمر فاروق میاں خیل، سید احمد مشتاق، خورشید بی بی اور عبد الرؤف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 کلاچی ریٹرنگ آفیسر فضل ناصر شاہ کے پاس فریدون خان گنڈہ پور، اکرام خان گنڈہ پور، آغازخان، سردار اکبرخان گنڈہ پور، مجیب گنڈہ پور، رنگین گنڈہ پور، غلام عباس خان، فتح اللہ خان میاں خیل، عمرفاروق میاں خیل، داود خان کنڈی اور شیخ فضل الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری