امریکی حکام کی دوہری پالیسی پر دنیا حیران؛ پاکستان دوروں میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف جبکہ واشنگٹن سے ہرزہ سرائی


امریکی حکام کی دوہری پالیسی پر دنیا حیران؛ پاکستان دوروں میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف جبکہ واشنگٹن سے ہرزہ سرائی

امریکی حکام کی دوہری پالیسیوں پر دنیا حیران رہ گئی ہے کہ دیگر ممالک کے حکام کی طرح جب وہ پاکستانی حکام سے براہ راست ملاقات کرتے ہیں تو پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہتے ہیں لیکن یہی حکام جب واشنگٹن یا کسی دوسرے ملک بالخصوص افغانستان یا بھارت میں بیان دیتے ہیں تو وہ پاکستان کو دہشتگردوں کا معاون ملک قرار دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ جبکہ اس سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں مختلف سطحوں پر رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی حکام کی دوہری پالیسیوں پر دنیا حیران رہ گئی ہے کہ دیگر ممالک کے حکام کی طرح جب وہ پاکستانی حکام سے براہ راست ملاقات کرتے ہیں تو پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہتے ہیں لیکن یہی حکام جب واشنگٹن یا کسی دوسرے ملک بالخصوص افغانستان یا بھارت میں بیان دیتے ہیں تو وہ پاکستان کو دہشتگردوں کا معاون ملک قرار دیتے ہیں تاہم پاکستانی حکام ہمیشہ کی طرح امریکہ کی سنتے ہی آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری