انصار اللہ یمن: غزہ پر صہیونی جارحیت کے اخراجات سعودی عرب کے ذمے ہیں


انصار اللہ یمن: غزہ پر صہیونی جارحیت کے اخراجات سعودی عرب کے ذمے ہیں

انصار اللہ یمن کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے اخراجات سعودی عرب برداشت کررہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ  سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے اخراجات ادا کرکے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور اسرائیل و امریکہ کے ساتھ تعاون سب پر نمایاں ہے۔ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی کفار کا ساتھ دے رہا ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان کے مطابق غزہ پر حملہ دراصل امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری