برطانیہ میں انٹرنیشنل ایئرشو میں پاک فضائیہ کے طیارے کی دوسری پوزیشن


برطانیہ میں انٹرنیشنل ایئرشو میں پاک فضائیہ کے طیارے کی دوسری پوزیشن

رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 نے رائل ایئرٹیٹو شو 2018 میں وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا، برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں ہرکولیس سی 130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو میں دنیا بھر سے 300 طیاروں نے حصہ لیا تھا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان رائل ایئر فورس کی دعوت پر برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نمبر 6 اسکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معائنہ بھی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ یہ اعزاز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری