اب اتحادی بھی ٹرمپ کے پاگل پن کے دشمن بنے!!!


اب اتحادی بھی ٹرمپ کے پاگل پن کے دشمن بنے!!!

انتہاپسند امریکی صدر نے اپنی اتحادی یورپی یونین کو بھی امریکہ کی دشمن قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین پر امریکہ کے ساتھ تجارت میں غلط فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکہ کی دشمن ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے نیٹو پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

 امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے بہت سے دشمن ہیں جن میں یورپی یونین، روس اور چین بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبہ میں یورپی یونین، چین اور روس کی امریکہ کے ساتھ دشمنی اور عداوت عیاں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ایسی حالت میں ساری دنیا کو اپنی دشمن قرار دے رہا ہے کہ ساری دنیا نے اس کے پاگل پن کا اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری