چینی کمپنی نے ایران کیخلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کردیا


چینی کمپنی نے ایران کیخلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کردیا

چینی تیل کمپنی سینوپیک نے تہران کیخلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمدات جاری رہیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس موقع پر کیا جارہا ہے کہ امریکہ نے چین کی چونتیس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف لگانا شروع کیا ہے۔

سینوپیک کمپنی نے کہا ہے کہ یہ کمپنی امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کو نظر انداز کرے گی اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ امریکہ کے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگانے کے عمل کو چینی حکام نے عالمی تجارتی نظام کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے تجارتی معاہدے کے سلسلے میں تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کیا ہے یہ اقدام تجارتی غنڈہ گردی ہے جس سے عالمی مارکیٹ، متعدد بین الاقوامی کمپنیاں، عام صارفین اور امریکی صنعت کار ادارے اور عوام متاثر ہوں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری