افغانستان؛ صوبہ سرپل میں داعش کا خودکش دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک


افغانستان؛ صوبہ سرپل میں داعش کا خودکش دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک

افغانستان کے صوبے "سرپل" میں داعش کے ایک بمبار نے ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں کم از کم بیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے صوبے "سرپل" میں داعش کے ایک بمبار نے ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے کم ازکم بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ محمد نور رحمن نے کہا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری