قراقرم ہائی وے پر 16 شیعوں کو شہید کرنیوالے 2 دہشت گرد گرفتار


قراقرم ہائی وے پر 16 شیعوں کو شہید کرنیوالے 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور قراقرم ہائی وے پر اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو شہید کرنے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور قراقرم ہائی وے پر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو شہید کرنے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) حکام کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ایک کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں محمد طارق اور غلام دستگیر ساکنان گلگت کو گرفتار کرلیاگیا، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر 28فروری 2012کو قراقرم ہائی وے پرگلگت جانے والی 4مسافر گاڑیوں کو روک کران میں سوار 16 مومینن کو اتار کر فائرنگ کرکے شہید کیاتھا۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے تاہم پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری