فساد فی الارض کا علمبردار امریکہ بھارت کو مسلح ڈرون فراہم کرے گا


فساد فی الارض کا علمبردار امریکہ بھارت کو مسلح ڈرون فراہم کرے گا

دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا کاروبار کرنے والے امریکہ کیلئے اسلحہ بنانا اور اسی اسلحے سے مختلف ممالک میں سازشیں کرکے خانہ جنگی شروع کرتے ہوئے کثیر مقدار میں اسے فروخت کرنا تو امریکہ کا وطیرہ ہے ہی تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک کسی بھی قسم کا ہتھیار بنانا چاہے تو وہ امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ شمار ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ نے بھارت کو مسلح ڈرون طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

دراصل نگرانی کے مقاصد کیلئے ان کو غیر مسلح ڈرونز کی فروخت کا اختیار حاصل تھا۔

رائیٹرز کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے توپہلا موقع ہوگا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے علاوہ کسی ملک کو ایک بڑا مسلح ڈرون فروخت کریگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا کاروبار کرنے والے امریکہ کیلئے اسلحہ بنانا اور اسی اسلحے سے مختلف ممالک میں سازشیں کرکے خانہ جنگی شروع کرتے ہوئے کثیر مقدار میں اسے فروخت کرنا تو امریکہ کا وطیرہ ہے ہی تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک کسی بھی قسم کا ہتھیار بنانا چاہے تو وہ امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ شمار ہوتا ہے جسے وہ فوری طور پر دہشتگرد ممالک کی فہرست میں ڈال دیتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری