عراق کے صوبہ کرکوک میں 5 بم دھماکے


عراق کے صوبہ کرکوک میں 5 بم دھماکے

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک کے مختلف علاقوں میں 5 بم دھماکے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک کے مختلف علاقوں میں 5 بم دھماکے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بم دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے میں ہوا جبکہ ایک اور دھماکہ کرکوک بغداد شہراہ پر کیا گیاہے۔

عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا، تین دیگر دھماکے شہرکے ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔

واضح رہے کہ عراقی حکام نے بم دھماکوں سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم کرکوک اور بغداد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

دوسری طرف روئٹرز نے خبردی ہے کہ کرکوک میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری