لکی مروت؛ گھر میں دھماکہ، 2 راہگیروں سمیت 4 افراد زخمی


لکی مروت؛ گھر میں دھماکہ، 2 راہگیروں سمیت 4 افراد زخمی

لکی مروت کے ایک گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاکستان کے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ لکی مروت میں دال ملزکے قریب ایک گھرمیں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا تاہم اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری