ویتنام میں طوفان کے باعث 20 افراد کی ہلاکت


ویتنام میں طوفان کے باعث 20 افراد کی ہلاکت

ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئےہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔ ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں اور دارالحکومت ہنوئی میں سمندری طوفان، طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیاہے۔

طوفان کے زیر اثرعلاقوں میں شدید بارشوں سے 16 افراد لاپتہ ہیں، 5 ہزار سے زائد گھروں اور2 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچاجبکہ 17ہزار مویشی بھی جان سے گئےہیں۔ ادھر حکام نے طوفانی بارشیں آئندہ چند روز جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری