سعودی اتحادیوں کی یمن کے مختلف شہروں پر شدید بمباری


سعودی اتحادیوں کی یمن کے مختلف شہروں پر شدید بمباری

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے الحدیدہ، صعنا، ریمه، حجه اور صعده نامی شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔

یمنی حکام نے بمباری سےہونے والے نقصانات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی اتحادی جنگی جہازوں نے یمن کے الحدیدہ شہر میں موجود پینے کے پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری