کیا شاہ سلمان کی کھجور مہم یمنیوں کے اذہان سے 3 سالہ وحشیانہ بمباری مٹا سکے گی؟


کیا شاہ سلمان کی کھجور مہم یمنیوں کے اذہان سے 3 سالہ وحشیانہ بمباری مٹا سکے گی؟

سعودی بادشاہ سلمان نے یمن کے گیارہ ہزار شہریوں کو کھجوروں کے تحائف بھیجے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آئے روز عام شہریوں پر وحشیانہ بمباری کو عوام کے اذہان سے مٹانے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو ان کا ہمدرد دکھانا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی-امریکی اتحاد ایک طرف سے یمنی عوام کی زندگیوں کو بچانے والی واحد بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ جمانے اور نہتے یمنیوں کو محاصرے میں لانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں تو دوسری جانب صرف نو سو کارٹن کھجور تقسیم کرکے یمنی عوام سمیت عالمی برادری کی آنکھوں میں مٹی ڈال رہا ہے۔

سعودی-امریکی اتحاد کی وحشیانہ بمباریوں اور زمینی حملوں میں تا حال ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم امریکہ و اسرائیل سمیت بعض مسلم ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی یمنی شہریوں کیخلاف اور اس منحوس اتحاد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری