ٹرمپ کی غیرمشروط مذاکرات پر آمادگی امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف ہے، بہرام قاسمی


ٹرمپ کی غیرمشروط مذاکرات پر آمادگی امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف ہے، بہرام قاسمی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا امریکی صدر کے ایرانی قیادت سے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایرانی قوم کے خلاف سخت لہجہ اور دھمکی آمیز بیانات کا ترک کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے کھوکھلے دعووں سے مایوس ہوئے ہیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر کے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت سے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایرانی قوم کے خلاف سخت لہجہ اور دھمکی آمیز بیانات کا ترک کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے کھوکھلے دعووں سے مایوس ہوئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کی منطق پر یقین رکھتا ہے جو باہمی احترام اور عالمی معاہدوں کے نفاذ کی بنیاد پر ہو.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے بیانات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ اپنی خارجہ پالیسی میں الجھن اور بے بسی کا شکار ہوگیا ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات کرنے کی بات ایسے میں کر رہا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کے خلاف جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کا فیصلہ کر کے ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد کی ہیں.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت نے اب تک بارہا دنیا میں ثابت کردیا ہے کہ اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری