امریکی بربریت؛ گزشتہ ماہ جولائی میں 513 افغان شہری ہلاک یا زخمی


امریکی بربریت؛ گزشتہ ماہ جولائی میں 513 افغان شہری ہلاک یا زخمی

افغانستان میں امریکی حملوں میں عام شہریوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے، عام شہریوں کی حفاظت پر مامور ادارے کا کہنا ہے کہ صرف جولائی کے مہینے میں 183 افغان شہری ہلاک اور 337 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر مامور ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کے مہینے میں غیرملکی افواج کے زمینی، فضائی حملوں اور دہشت گردوں کے بم حملوں نے513 عام شہریوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے حملے اور امریکی فوج کی بمباری میں سب سے زیادہ جانی نقصانات ہوئے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا، ننگرہار، قندوز کے مختلف علاقوں میں امریکی اتحادی افواج نے اندھا دھند بمباری کی جس کے نتیجےمیں درجنوں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی فضائی حملوں میں درجنوں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں اور کابل حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری