ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شہید


ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختون خواہ کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔

ایلیٹ فورس کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا اور تکفیری دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری