ملیتا میوزیم سنٹر میں حزب اللہ کے جدیدترین ڈرون طیاروں کی نمائش + تصاویر اور ویڈیو

ملیتا میوزیم سنٹر میں حزب اللہ کے جدیدترین ڈرون طیاروں کی نمائش + تصاویر اور ویڈیو

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ملیتا میوزیم سنٹر میں اپنے جدیدترین ڈرون طیارے نمائش کے لئے رکھے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل سمیت اسلام دشمن طاقتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے سالگیرہ کے موقع پر ملیتا میوزیم سنٹر میں اپنے جدیدترین ڈرون طیارے نمائش کے لئے رکھے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل سمیت اسلام دشمن طاقتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

لبنان نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر شیخ علی ضاهرنے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر جنگ میں استعمال ہونے والے جدیدترین ڈرون طیاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی لبنان کے خلاف  33 روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ کی طاقت اور توانائی  میں 10 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ 2006 میں اسرائیل نے اس جنگ میں تمام مجاز اور غیر مجاز ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، اسرائیل نے اس جنگ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کو مکمل طور پر کچلنے کی ناپاک کوشش کی جو اسے مہنگی پڑ گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکام ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ خوف جو اللہ نے دشمنان اسلام کے دلوں پر طاری کیا ہوا ہے ہمیشہ باقی رہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری