پاک ایران ثقافتی تعلقات کا فروغ اور فلمی صنعت مین اشتراک وقت کی اہم ضرورت، ایرانی ثقافتی قونصلر


پاک ایران ثقافتی تعلقات کا فروغ اور فلمی صنعت مین اشتراک وقت کی اہم ضرورت، ایرانی ثقافتی قونصلر

پی ٹی وی اس سلسلہ میں ایران کے اداروں کے ساتھ مل کر جوائنٹ پروڈکشن کے ذریعے ثقافتی ڈاکیومنٹری بنا سکتا ہے۔

پاک ایران ثقافتی تعلقات کا فروغ اور فلمی صنعت مین اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر محمد رضا کاکا اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ پی آئی ڈی کے مابین ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔

ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ظہور احمد برلاس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم سازی اور سینما کی صنعت میں اشتراک کا خواہشمند ہے۔

پی ٹی وی اس سلسلہ میں ایران کے اداروں کے ساتھ مل کر جوائنٹ پروڈکشن کے ذریعے ثقافتی ڈاکیومنٹری بنا سکتا ہے۔ تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

مظہر احمد برلاس کا کہنا تھا کہ ایرانی سینما نے پوری دنیا میں نام کمایا‘ ایرانی فلم دیکھنے کا تجربہ ہوا انتہائی زبردست مہارت کی حامل ہوتی ہے۔

پاکستان ایران کے سینما اور فلم سازی کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔ اسی طرح فارسی زبان بھی پاک ایران مشترک ثقافت کی امین ہے۔

مظہر احمد برلاس نے کہا کہ APP/PTV اور اسی طرح ایران کے سرکاری ٹی وی اور خبررساں ادارے مل کر دشمن ممالک کے پروپیگنڈا کو ذائل کر سکتے ہیں۔

مظہر احمد برلاس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے صحافیوں پر مشتل وفود کے تبادلے بھی اہم کردار ادا کر یں گے۔

ایرانی ثقافتی قونصلر نے نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران دونوں ماملک کے مابین میڈیا کے شعبہ میں مشترکہ تعاون کا خواہشمند ہے۔ محمد رضا کا کہنا تھا کہ ایران کے سینما دنیا میں اپنا اہم مقام رکھتا ہے ۔

ایران میں تولید ہونے والوں فلموں میں اخلاقیات اور اقدار اسلامی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری