ایران کے خلاف نیتن یاہو کی دستاویزات جعلی ہیں، امریکی ماہرین

ایران کے خلاف نیتن یاہو کی دستاویزات جعلی ہیں، امریکی ماہرین

امریکہ کے کہنہ مشق ماہرین نے نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئیں دستاویزات کو جعلی قرار دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی قسم کے ایران مخالف اقدام سے خبردار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے 19 تجربہ کار ماہرین، مرکزی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی ایجنسی ادارے نے ایک مشترکہ خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اپنی جعلی دستاویزات کے ذریعے واشنگٹن کو ایران کے خلاف اقدامات کرنے پر اکسا رہا ہے۔

کونسرٹیوم نیوز (consortiumnews) کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس خط میں نیتن یاہو کی طرف سے عراق میں تباہی پھیلانے والے اسلحے کے استعمال کے حوالے سے جارج ڈبلیو بوش کو دی گئی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی دی گئی نیتن یاہو کی رپورٹ عراق کی رپورٹ کی طرح بے بنیاد ہے۔

امریکہ کے کہنہ مشق انٹیلی جنس ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے: ’’اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے حوالے سے آپ کو کھلونا بنا کر استعمال کر رہے ہیں‘‘۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی ماہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے جوہری پلانٹ کے سلسلے سے امریکی صدر کو پیش کی گئیں دستاویزات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’اسرائیلی وزیر اعظم نے ایسی دستاویزات کے ذریعے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جو جعلی ثابت ہوئی ہیں‘‘۔

انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ اگر آپ کو یقین ہے کہ اس سلسلے میں موثق دستاویزات پائی جاتی ہیں جو اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں سرگرم ہے تو ہمارے نزدیک آپ کو دھوکا ہوا ہے۔ اگر آپ بے بنیاد معلومات کی بنا پر ایران کے بارے میں کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو اس کا نتیجہ وہی ہو گا جو عراق کے بارے میں بوش کے غلط فیصلے سے ہوا تھا‘‘۔

قومی سلامتی ایجنسی کے سابق تکنیکی ڈائریکٹر ’’ولیم بینی‘‘ (William Binney)، ورجینیا میں اسٹیٹ سینیٹر ’’رچرڈ بلیک‘‘، وزارت خارجہ کے ریٹٓائرڈ افیسر اور ریسرچ انفارمیشن کے عہدیدار ’’مارشل کارٹر ٹریپ‘‘(Kartr  tryp)، سی آئی اے کے مغربی ایشیا کے ریٹائرڈ افیسر اور تجزیہ نگار ’’کیتھلین کریسٹن سن‘‘ (Kathleen Christenson)، سی آئی اے کے ریٹائرڈ اپریشن افیسر ’’فیلیپ جرلڈی‘‘، سی آئی اے کے سابق رکن ’’لری جانسن‘‘ اور امریکی وزیر خارجہ میں دھشتگردی کا مقابلہ کرنے والے سابق عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے اس خط پر دستخط کئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری