چین اور جرمنی کا امریکی دھمکی کے باوجود ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کا دفاع


چین اور جرمنی کا امریکی دھمکی کے باوجود ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کا دفاع

چین اور جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے خبردار کرنے کے بعد کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں پر امریکہ کے ساتھ تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ' ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کا دفاع کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین اور جرمنی میں امریکی شراکت داروں کی طرف سے ایران میں کام جاری رکھنے والی دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے خلا ف کارروائی کی دھمکی پر غصے میں اضافہ ہوا ہے، امریکہ نے گزشتہ روز ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہاکہ چین نے ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کیا ہے جبکہ جرمنی کی حکومت نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے علاقائی حدود سے باہر اثرات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور جرمنی امریکہ سے توقع رکھتا ہے کہ ایسی پابندیاں عائد کرتے وقت یورپی مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

امریکی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ اس سال کے اوائل میں2015ء کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت ایران کو جوہری بم سے روکنے کے عوض ایران پر عائد سخت پابندیاں اٹھالی گئی تھیں۔

ایران پر منگل کو لگائی گئی پابندیوں کاہدف امریکی ڈالر کی خریداری، دھاتوں کی تجارت، کوئلہ اور صنعتی سافٹ ویئر ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری