تفتان؛ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے تعمیراتی کام کا آغاز


تفتان؛ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے تعمیراتی کام کا آغاز

زہرا اکیڈمی پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں 100 کے قریب واش روم کے علاوہ پینے کے صاف پانی، پنکھے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تفتان بارڈر پر قائم پاکستان ہاؤس میں بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔

یہ تعمیراتی کام زہرا اکیڈمی پاکستان کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

زہرا اکیڈمی پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے جعفریہ پریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں 100 کے قریب واش روم کی تعمیرات جاری ہیں۔

اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پنکھے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کے سربراہ کے تعاون کے سبب ان کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعاگو ہوں۔ ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کام میں تعاون کیا۔

واضح  ہے کہ پاکستان بھر میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان سے ایران جانے والے زائرین کو تفتان بارڈر پر بے پناہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، ایک طرف سیکورٹی خدشات تو دوسری طرف کھانے پینے کی اشیاء کی قلت سمیت کھلے آسمان کے نیچے دن رات گزارنا سخت مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے زائرین اس ڈیڑھ مہینے سے زیادہ مدت تک کے لمبے سفر کے دوران نڈھال ہوجاتے ہیں جبکہ بعض بیمار ہوکر اپنی جانوں سے بھی دھو بیٹھتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری