بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات؛ کیا کپتان پاک بھارت تعلقات پر پڑی جمی برف کو پگھلا سکیں گے؟


بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات؛ کیا کپتان پاک بھارت تعلقات پر پڑی جمی برف کو پگھلا سکیں گے؟

اگرچہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے دوطرفہ مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی حکام ماضی کی طرح پاکستان کی نئی حکومت کے سامنے بھی "میں نا مانوں" کی رٹ دہراتا رہے گا یا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے لچک کا مظاہرہ کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے دوطرفہ مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اورعام انتخابات میں اُن کی جماعت کی کامیابی پر اُنہیں مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری