ایران: صہیونی، فلسطینیوں کے کاری ضربوں کو برداشت نہیں کرسکیں گے


ایران: صہیونی، فلسطینیوں کے کاری ضربوں کو برداشت نہیں کرسکیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی مزاحمت کے کاری اور مضبوط ضربوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل ، فلسطینی مزاحمت کی محکم ضربوں کو تحمل نہیں کر پائےگا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل کو جاننا چاہیے کہ وہ غزہ پر مسلسل حملوں کو جنگ بندی کی درخواست کے ذریعہ  ہمیشہ کنٹرول نہیں کرپائےگا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیل ابھی  مارو اور بھاگ جاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن یہ صورتحال ہمیشہ  باقی نہیں رہےگا اور اسرائیل کو مار کر بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اسرائیل فلسطینیوں کی محکم ضربوں کو تحمل نہیں کرپائےگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری