خصوصی ویڈیو رپورٹ | امت واحدہ کانفرنس؛ مطالعہ مسالک کے ذریعے ایکدوسرے کو سمجھنے اور مشترکات کو پھیلانے پر زور

خصوصی ویڈیو رپورٹ | امت واحدہ کانفرنس؛ مطالعہ مسالک کے ذریعے ایکدوسرے کو سمجھنے اور مشترکات کو پھیلانے پر زور

پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد امت عصر حاضر کی ضرورت اور تقاضے کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد امت عصر حاضر کی ضرورت اور تقاضے کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنی اپنی محافل و مجالس میں وحدت امت پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ مطالعہ مسالک کے ذریعے ایکدوسرے کو سمجھنے اور مشترکات کو پھیلانے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے پیام پاکستان بیانئے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریاست سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ 

اعلامیہ وحدت

امت واحدہ کے پلیٹ فارم سے آج کی "اتحاد امت ضرورت اور عصری تقاضے" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شریک مختلف مسالک کے علماء کرام، مشائخ و پیران عظام، اکابرین اور دانشوران اتحاد امت کے حوالے سے درج ذیل نکات پر اتفاق کرتے ہیں۔

1۔ وطن عزیر پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ قوم میں اتحاد ووحدت کا فروغ اور بالخصوص مختلف مسالک کے علماء4 کرام کی عملی وحدت ہے۔ 

2۔ کانفرنس میں موجود تمام اکابر اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ وطن عزیز میں مختلف مسالک کے درمیان مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور اختلافات کو بیان کرنے اور تشہیر کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔ 

3۔ کانفرنس میں اکابرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام مسالک کے علماء4 مشترکہ پروگرام اور مشترکہ مجالس کا انعقاد کریں تا کہ نچلی سطح تک اور عوام الناس تک وحدت کے پیغام کو پہنچایا جاسکے۔

4۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علمی اور تاریخی اختلافات کو علمی اور تحقیقی لیکن شائستگی کے ساتھ بیان کرنے کی بجائے گالیاں تکفیر اور توھین کا راستہ اپنانا جرم اور گناہ ھے ایک دوسرے کے مذہب کے بارے تو ہین ا?میز گفتگو اور تھمت لگانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

5۔ کانفرنس کے شرکاء پیغام پاکستان کے عنوان سے مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم علماء کرام اس مقدس کاز کیلئے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں گے۔

6۔ علماء متفق ھیں کہ عالمی استعمار کے عزائم اور ملک کو درپیش چیلینجز کے پیش نظر مشترکہ مدارس ،تعلیمی ادارے لٹریچر نصاب اور علمی تحقیقی دینی مراکز کی تاسیس وقت کی اھم ترین ضرورت ھے۔

7۔ مسلمانوں کے درمیانی اختلافات کو ہوا دینے اور نفرت پھیلانے والے عناصر کی زبان بندی کی جائے اور کلعدم دھشتگرد گروھوں کے خلاف حکومت سخت ترین آئینی اور قانونی تادیبی اقدامات کرے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری