الحوثی کے بعد شاہ سلمان کا بھی آگیا تہنیتی پیغام؛ نیک خواہشات کا اظہار


الحوثی کے بعد شاہ سلمان کا بھی آگیا تہنیتی پیغام؛ نیک خواہشات کا اظہار

اگرچہ اس بار پاکستان میں سعودی منشاء کے برخلاف ایک ایسی پارٹی کی حکومت آئی ہے جو ماضی کے برعکس اپنے ذاتی مفادات پر قومی اور عوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے ڈکٹیشن نہ لینے کے دعوے کررہی ہے تاہم اس کے باوجود سعودی بادشاہ کا تہنیتی پیغام بھی عمران خان کے نام آگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن  سلمان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان  اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے اس پیغام میں پاکستانی عوام اور ملک  کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کےاگلے وزیر اعظم کے لیے عمران خان کو نامزد کیاگیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کی اکثر عوام ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کی ذمہ دار سعودی حکومت کو گردانتی ہے جس نے ضیاء الحق کے دور سے لیکر گزشتہ چند دہائیوں کے دوران پاکستان کے دینی مدارس میں کثی سرمایہ کاری کرکے ملک میں انتہا پسندی کے رواج کو قائم کیا اور مغربی ممالک کے طرز فکر "لڑاو اور حکومت کرو" پر عمل پیرا ہوکر دہشتگرد تنظیموں کی خوب مالی و اخلاقی امداد کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے پیغام میں انصار اللہ یمن کے رہنما علی الحوثی نے کہا تھا کہ "ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما یقینی طور پر دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو سمجھیں گے"۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری