خیبر پختونخواہ اسمبلی:تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر منتخب ہوگئے


خیبر پختونخواہ اسمبلی:تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر منتخب ہوگئے

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مشتاق غنی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب کچھ دیر بعد ہوگا۔

خبر رسان ادارے تسنیم کے مطابق انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔

پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل تھے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے 109 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

تحریک انصاف کے مشتاق غنی 83 ووٹ لے کر اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے لائق محمد کو 27 ووٹ ملے۔

مشتاق غنی نے بطور اسپیکر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے محمود جان کا مقابلہ جمشید مہمند کریں گے۔

خیال رہے کہ پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے۔

اسمبلی میں تحریک انصاف کے 84، متحدہ مجلس عمل کے 13، عوامی نیشنل پارٹی کے 9، پاکستان مسلم لیگ ن کے 6، پاکستان پیپلز پارٹی کے 5، پاکستان مسلم لیگ ق کا 1 اور 3 آزاد امیدوار موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری