برطانوی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد


برطانوی وزیر اعظم کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے وزیر اعظم عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لینے کے بعد عمران خان کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تھریسا مے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کر کے خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ باہمی تعاون، تجارتی اور سیکیورٹی معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی برطانوی وزیر اعظم نے عمران خان کو فون کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھول کر پاکستان کی نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔

تھریسا مے کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے، انسداد منی لانڈرنگ کے لیے برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری