حضرت شاہ ہمدانؒ کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا


حضرت شاہ ہمدانؒ کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ریاست کے طول وارض میں کل بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کا 653واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

خبررساں تسنیم کے ادارے کے مطابق اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ریاست کے تاریخی خانقاہ معلی میں ہوئی جہاں شب خوانی، درود اذکار اور مولود خوانی کی مجالس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے فلسفہ حج ، فضیلت ماہ ذی الحجہ خاصکر حضرت شاہ ہمدانؒ کی علمی ، روحانی اور تاریخ اسلام اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی ۔عرس کے دوران ہزاروں فرزندانِ توحید نے خانقاہ معلی میں حاضری دی اور روح پرورمجالس میں حصہ لے کر توبہ استغفار اور خطمات المعظمات کی مجلسوں میں محور رہے۔ اس موقعہ پر نماز پنجگان پر تبروکات کی جلوہ نمائی بھی کی گئی۔

شہرسرینگر کی دیگر مساجد میں بھی تقریبات کی اطلاع ہے جس کے دوان دورود ازکار کی روح برور مجالس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امیر کبیر  ؒکی تصانیف کا مطلع کرنے اور ان کی تعلیمات کو اپنانے پر زوردیا گیا۔

علما ء نے شاہ ہمدان کی تعلیمات اور روحانی کمالات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر کبیر نے کشمیریوں کو دین اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ معاشی صنعت وحرفت اور تہذیب تمدن کی تعلیمات سے بھی مالا مال کردیا۔سوپور میں عرس مبارک کے موقعہ پر روح پرور مجالس منعقد ہوئیں۔ ترال بالا میں قائم خانقاہ فیض پناہ ترال میں امیر کبیر سید علی ہمدانی  ؒکے سالانہ عرس پاک کے موقعہ پر کل ہزاروں عقید ت مند وں نے شب خوانی میں حصہ لیا اور ہفتہ کو وہا ں دن بھر وہاں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران ہر نماز کے بعد امیر کبیر ؒ کے تبروکات کی نشاندہی کی گئی۔ادھر آثار شریف شہری کلاش پورہ ، جناب صاحب صورہ ، زیارت دستگیر صاحب سرائے بالا میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ وادی کے دیگر قصبہ جات میں کعبہ مرگ، کھرم سرہامہ ، اسلام آباد ، ڈورو،سیر ہمدان ، وچی ، اہم شریف بانڈی پورہ ، بڈگام ، کپوارہ ، بارہمولہ ، ہندوارہ ، شامل ہیں میں عرس مبارک کے سلسلے میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا جن میں حضرت امیر کبیر ؒ کی تعلیمات اور دین کے تیئں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقدیت پیش کیا گیا۔سوناواری، بڈ گام ، گاندبل اور کنگن میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جموں صوبے کے راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ اور دیگر مسلم علاقوں کے ساتھ لہیہ لداخ میں بھی عرس پاک کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری