سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید مسترد کردی


سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید مسترد کردی

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت ملی۔

خبررساں ادارے تسنیم کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والےسابق بھارتی کرکٹر اورممبرپارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو امن اورمحبت کا پیغام دے کر بھارت واپس لوٹ گئے۔  نوجوت سنگھ سدھو تین روزہ دورے پرپاکستان آئے تھے۔ بھارت روانگی سے قبل انہوں نے لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورسے ملاقات کی اوردونوں کے درمیان پاک بھارت تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ٹکسالی مارکیٹ سے دیسی چپلیں خریدیں جس کے بعد وہ واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھارت لوٹ گئے۔

اسلام آباد سے روانہ ہوتے وقت نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے۔ سدھو نے کہا یہاں سے پیار اورعزت لے کر جارہاہوں، پیارسے مالامال محسوس کررہاہوں، پاکستانیوں نے جومحبت دی تاعمر یاد رہے گی، ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبو آنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری