افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں الیکشن کمیشن آفس پرخودکش حملہ


افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں الیکشن کمیشن آفس پرخودکش حملہ

افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں انتخاباتی دفترپر خودکش حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہرجلال آباد میں انتخاباتی دفترپر خودکش حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ ننگرہار کے گورنرکے ترجمان «عطاالله خوگیانی»  کا کہنا ہے کہ دفترپر ہونے والے حملے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم 5 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں طالبان اور داعش بھرپور انداز میں متحرک ہیں۔
واضح رہے کہ چند روزقبل بعض سیاسی رہنماوں نے جلال آباد الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا تھا، سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ انہیں بے جا انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری