پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ  کے مطابق  باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار قومی ادارہ پی آئی اے نئے پاکستان میں بھی اربوں روپے کے خسارے سے دوچار ہے اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک متاثر ہونے والے پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول بھی مسافروں کیلئے درد سر بن گئے۔

اے آر وائی نیوز نے قومی ایئرلائن کے مالی خسارے کے نتائج حاصل کرلیے۔ نواز لیگ کے دورحکومت میں سیاسی بھرتیوں کے ثمرات قومی ایئرلائن پر پڑںے لگے، پی آئی اے کا حالیہ خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

یاد رہے گزشتہ گیارہ مہینے میں پی آئی اے کو54ارب22کروڑ روپے مالی خسارہ ہوا، پی آئی اے گزشتہ برس کی نسبت 13ارب روپے سے زائد کے خسارے میں دھنس گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری