سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے


سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالےسے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور انقلابی جوانوں نے سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے نجران میں سعودی عرب کے کرایے کے فوج کےتازہ بنائے گئے ایک فوجی بیرک کو میزائل سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے مغربی یمن  کے علاقے جبھۃ الدریھمی میں سعودی فوج کی ایک بکتربند گاڑی کو بھی تباہ کردیا ہے جس میں سوار تمام فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کمران نامی جزیرے میں واقع  پینے کےپانی کے ذخائر پر بمباری کرکے کئی کنووں کو نقصان پہنچایا ہے۔

صوبہ الحدیدہ میں سعودی جنگی جہازوں نے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کردیا جس میں 4 نہتے یمنی شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں - یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری