ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دمشق پہنچ گئے


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دمشق پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی شخصیات کے وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کی سرکاری دعوت پر دمشق پہنچے ہیں۔
 وزیرخارجہ محمدجواد ظریف شامی حکام سے دوطرفہ تعلقات خاص کر شام میں دہشت گردوں کے خاتمے اور ادلب کو فوری طورپرشرپسندوں سے آزاد کرانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری