جیزان کے مغربی ساحل پر یمنی فوج کی شدید گولہ باری، اتحادی افواج کے ہوش اڑگئے


جیزان کے مغربی ساحل پر یمنی فوج کی شدید گولہ باری، اتحادی افواج کے ہوش اڑگئے

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے جیزان کے مغربی ساحل پر واقع سعودی اتحادی افواج کے مراکزپر شدید گولہ باری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزکےجوانوں نےجیزان میں واقع سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے مغربی جیزان کے ساحل میں واقع سعودی اتحادی افواج کے مشعل نامی فوجی کیمپ پر شدید گولہ باری کرکے سخت نقصان پہنچایا ہے۔
المیسرہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے مغربی ساحل پر دشمن کے کئی ٹھکانوں پر راکٹ فائرکئے اور متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ کیں۔
غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی آرامکو کمپنی پر ایک بار پھر بدر1 میزائل سے حملہ کیا ہے جو اپنے ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں