محرم الحرام ہر مسلمان کے لئے مقدس مہینہ ہے، عمر جہانگیر


محرم الحرام ہر مسلمان کے لئے مقدس مہینہ ہے، عمر جہانگیر

روالپنڈی میں محرم الحرام کے حوالے سے شیعہ علماء کرام کے ایک اعلی وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور امن وامان اور سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، فساد کی نہیں،  یہ شہر آپ لوگوں کا ہے اور اس شہر میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری ہمیں سونپی گئی ہے۔ آپ تمام لوگوں کے تعاون سے امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس ویلفیئر بلڈنگ ہال پولیس لائن نمبر1میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
 سی پی او نے کہاکہ تمام علماء ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کیاجائے  پولیس اورضلعی انتظامیہ آپ کے شانہ بشانہ ہو گی۔
 انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں علماء کے لئے ضابطہ اخلاق کے علاوہ پولیس افسران و ملازمین کو بھی ڈیوٹی کے لئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹرعمرجہانگیر نے کہا کہ محرم الحرام کا تقدس اوراس کی عقیدت ہر مسلمان دل سے کرتا ہے۔ تمام علماء کرام جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری