اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹرطاہررضابخاری


اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹرطاہررضابخاری

ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری کا کہنا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری کا کہنا ہے کہ اتحاد امت کا فروغ اوربین المسالک رواداری کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ مزارات مقدسہ امن اور محبت کے مرکزہیں جہاں پُرامن ماحول اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی ترجیحات میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے دربار بی بی پاکدامناں کی تعمیراتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں بین المسالک رواداری کے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں ڈائریکٹر پروجیکٹس اوقاف، ڈائریکٹر فنانس اوقاف، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہورزون، منیجراوقاف، ممبران امن کمیٹی اور مختلف دینی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں دربار حضرت بی بی پاکدامناں کے تعمیراتی کاموں کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری