امریکی صدر ٹرمپ شامی صدر کو قتل کروانے میں ناکام رہے، امریکی صحافی کا اہم انکشاف


امریکی صدر ٹرمپ شامی صدر کو قتل کروانے میں ناکام رہے، امریکی صحافی کا اہم انکشاف

امریکی صحافی ووڈ ورلڈ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کو قتل کرنے کے احکامات دیئے تھے تاہم ان کے احکامات پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس میں روز و شب کے معمولات پر لکھی جانے والی کتاب Trump fear in the white house کے مندرجات میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صحافی ووڈ ورلڈ کی کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔ کتاب 11 ستمبر کو شائع ہوگی۔
کتاب کے منظر عام پر آنے والے اقتباسات میں امریکی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ  شام میں اتحادی افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس کو فون کر کے شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم وزیر دفاع نے جواباً کہا کہ وہ اس معاملے کو خود نمٹالیں گے۔
امریکی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامی صلاحیت پریشان کن ہے۔ 
صحافی کا کہنا ہے کہ صدر کے معاونین میز پر موجود اہم کاغذات چرا لیتے ہیں اور اہم فائلوں تک باآسانی رسائی رکھتے ہیں۔ حیرانی ہوتی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے کام کس بھونڈے انداز میں ہو رہے ہیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں