جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے


جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

 زلزلے کا مرکز گہرائی میں ہونے کے باعث علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا، جبکہ خطے میں سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ مارچ 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر آنے والے 9 شدت کے زلزلے اور اس کے باعث جنم لینے والے سونامی نے علاقے میں بڑی تباہی مچائی تھی جب کہ ایک جوہری بجلی گھر بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں جاپانی شہر کوماموتو چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلے کے باعث نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری